مسلم لیگ(ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت ملکر عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،سید توصیف گیلانی

سینٹ انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

جمعرات 12 مارچ 2015 17:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے سینئر نائب صدر سید توصیف گیلانی نے سینٹ انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرز میر نعمت اللہ زہری ، آغا شہباز درانی اور محترمہ کلثوم پروین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب سینیٹر سینٹ میں بلوچستان کی آواز موثر انداز میں اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت ملکر عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے حالیہ سینٹ انتخابات میں بھی پارٹی قائدین نے مخلص پارٹی رہنماوں کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں لیگ(ن) کے سینیٹرز میر نعمت اللہ زہری ، آغا شہباز درانی اور محترمہ کلثوم پروین کی کامیابی خوش آئند ہے پارٹی قائدین نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین سینٹ کیلئے رضا ربانی کے نام کی منظوری دیکر ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے جس سے ملک میں جمہوریت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔