لاہور : فیصل ٹاون میں 3 تاجران کو قتل کرنے والا گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

جمعرات 12 مارچ 2015 17:42

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مارچ 2015 ء) : لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں گذشتہ روز 3 تاجران کو قتل کرنے والا شو روم کا گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، تفصیلات کے مطابق ملزم عباس شاہ آج مزید ایک تاجر کو ہلاک کرنے آیا تھا جہاں پولیس اور گارڈ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم عباس شاہ ہلاک ہو گیا ، گذشتہ روز ہلاک ہونے والے 3 تاجروں میں مارکیٹ کے صدر اور سیکرٹری بھی شامل تھے جبکہ ملزم عباس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نارووال میں دو افراد کے قتل میں بھی اشتہاری تھا جب کہ اس کا بھائی بھی قتل کے مقدمات میں ملوث رہا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسی مقام پر مارا گیا جہاں اس نے 3 تاجران کو موت کے گھاٹ اتارا تھا.

متعلقہ عنوان :