کراچی، عمران کی قیادت میں کراچی کو دہشت گردی سے نجات دلا ئینگے ،عزیز اللہ خان آفریدی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ا پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری عزیز اللہ خان آفریدی نے ایم کیوایم کے مرکز 90پر چھاپے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے شہر سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان رینجرز کا قابل تعریف اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم جواب دے کہ سزائے موت اور سنگین مقدمات میں مطلوب دہشت گردوں کا ایم کیو ایم کے مرکز میں موجود گی کا کیا جواز تھا اور ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان دہشت گردوں کو کیو ں تحفظ فراہم کرنے میں مصروف تھے ۔

(جاری ہے)

عزیز اللہ آفریدی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مرکز سے نیٹو اسلحہ کی برآمدگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے ایم کیو ایم نہ صرف شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے بلکہ شہر کا امن غارت کرنے میں اس تنظیم کا کردار سامنے آچکا ہے عزیز اللہ آفریدی نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے دہشت گردوں اور دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کا پردہ چاک کردیا جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں شہر کراچی کو دہشت گردی سے آزاد کرائے گی عزیز اللہ آفریدی نے شہر سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بلا تفریق اقدام پر پاکستان رینجرز کے اقدام کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور اُن کے آقاؤں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :