رضا ربانی کا سینیٹ کا چیئر مین منتخب ہونا اچھا اقدام ہے ، میر جان محمد جمالی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:39

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا کہ رضا ربانی کا سینیٹ کا چیئر مین منتخب ہونا اچھا اقدام ہے جس کی وجہ سے آئین کی پاسداری ہو سکے گی اور وقار بلند ہوگاآصف علی زرداری نے سینیٹ کے انتخابات میں گیم کرکے زیادہ سینیٹر منتخب کئے لیکن مسلم لیگ کا آئین ہی مکمل نہیں ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر،فاٹا ،گلگت بلستان،اسلام آباد اور پنجاب میں کم سینیٹر منتخب ہوئے بلوچستان میں مسلم لیگ کے اپنے خضدار،مکران،سبی،جھل مگسی،نصیرآباد،جعفرآباد ،کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں مضبوط امیدوار ہے سرسری میٹنگ ہوچکی ہے جلد لائحہ عمل تیار کرکے منظر عام پر لایا جائے گاانہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام ہمارے ساتھ ہے ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ملک میں کوئی بھی ادارہ خود مختار نہیں ہے جس ادارے میں کرپشن عام ہو وہا ں انصاف کی کیا توقع کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے اپنی رہائش گاہ اوستہ محمد میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان اور عوام کے مفادات عزیز ہے جس کی وجہ سے ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہمارا محور حق حاکمیت کا حصول ہے اور کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ہے عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد اورجعفرآباد زرعی لحاظ سے بلوچستان کا گرین بیلٹ کی حیثیت رکھتاہے لیکن شالی کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے زمیندار اور کاشتکار قرضوں میں دب گئے ہیں اور گندم کی قیمت میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے زمیندار اور کاشتکار سخت پریشانی کے شکار ہے لیکن صوبائی حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی فوری توجہ نہیں دی گئی تو زمیندار اور کاشتکار فاکہ کشی کے شکار ہو جائے گے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی ریمانڈلنگ کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز دیئے گئے لیکن پنجاب کے ٹھیکیداررقم لیکر رفوں چکر ہوگئے ان کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوسکی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :