مجھے عادی مجرم کی طرح ہتھکڑی لگائی گئیں ،آنکھوں پر پٹی باندھ کر پیش کیا گیا،عامر خان

جمعرات 12 مارچ 2015 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے مرکزی رہنما عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عامر خان کی آنکھوں میں پٹٰی بندھی ہوئی تھی جبکہ ہتھکڑی لگاکر انہیں دوسرے ملزمان کو پیش کرنے کے بعد لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فاضل جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عادی مجرم کی طرح ہتھکڑی لگائی گئی ہیں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر پیش کیا گیا ۔

جس پر عدالت کے فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہتھکڑی تو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی لگائی گئی تھی ۔آپ کو تو سامنے سے ہتھکڑی لگائی گئی ہے مگر وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پیچھے سے لگائی گئی تھی ۔ان کی پیشی کے موقع پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ۔عدالت نے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کو 90دن کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔