پنجاب حکومت کی ہدایات ‘محکمہ بہبود آبادی قصور کے زیر اہتمام ضلع میں ”ہفتہ بہبود آبادی “جوش و خروش سے جاری

جمعرات 12 مارچ 2015 17:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر اہتمام ”ہفتہ بہبود آبادی “جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں تحصیل کی سطح پر sensitization sessionکا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کم عمری کی شادی کی بدولت ہونیوالے جسمانی اور نفسیاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور مسز سعدیہ صدیق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا ،ڈبلیو ایم او فیملی ہیلتھ کلینک قصور ڈاکٹر عمارہ حسن ،ڈبلیو ایم او زڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آمنہ سلیم خاں ،ڈاکٹر صباء آصف ، لیکچرار گورنمنٹ کالج برائے خواتین قصورزنیرہ ذوالقرنین اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں محمد امجد فاروق نے کہا کہ بتایا ہفتہ بہبود آبادی منانے کا مقصد عوام الناس میں ماں اور بچے کی صحت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ ہم ماؤں کی اموات بوجہ زچگی کو کم کر کے صحت مند معاشرے کو فروغ دے سکیں ۔ڈاکٹر آمنہ سلیم خاں نے کہا کہ پنجاب میں سالانہ 16ملین خواتین کم عمر ی میں ہونیوالی شادی کی بدولت موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ۔اس کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی اس موضوع کے نفسیاتی پہلو کو اجاگر کیا ۔ علاوہ ازیں ہفتہ بہبود آبادی 9تا 14مارچ کے سلسلے میں ضلع بھر میں گروپ میٹنگز ، فری میڈیکل کیمپس ، ڈاکومنٹری شواور فلم شو منعقد کرائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :