جمعیت بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاری کیساتھ میدان میں اتریگی،مفتی دین اظہر حقانی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:29

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاری کیساتھ میدان میں اتریگی۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام دین اسلام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں،مدارس کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے،جے یو آئی ایک منظم جماعت ہے اور ہم جمہوریت کو ماننے والے لوگ ہے اس خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی دین اظہر حقانی نے ہنگو میں جے یو آئی کے مجلس شوریٰ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے جے یو آئی کے ایم پی اے مفتی سید جنان کے ساتھ معتصبانہ رویہ رکھنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت نے جے یو ٓائی کے ایم پی اے مفتی سید جنان کے فنڈز بند کرنے پر صوبائی حکومت بے انصافی اور غیر جمہوری رویے پر اتر آئی ہے تحریک انصاف حکومت بے انصاف حکومت کا منظر پیش کر رہی ہے انہوں نے صوبائی حکومت کے اس رویے کی شدید مزمت کی، اجلاس میں یونین کونسلوں کے امراء اور نظماء کے علاوہ مولانا عباس، مولانا علیم اللہ، مولانا رحمت اللہ، سابق ایم پی اے عتیق الرحمان، مولانا تحسین اللہ، حاجی نصر اللہ اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مولانا تحسین اللہ کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ایم پی اے مفتی سید جنان، مولانا حسین جلالی،مولانا مزمل،مولانا رحمت اللہ، مولانا نور محمد،قاری مطیع اللہ، حاجی نیاز بادشاہ ، نصر اللہ، زمان نور، خان اکبر،مولانا مسعود،مولانا ابراراور مولانا داود شامل ہیں کمیٹی جلد از جلد اجلاس منعقد کر کے ضلعی جماعت کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ا سفارشات پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :