خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے صوبے کو امن کا گہوارہ بنائینگے،ناصر خان درانی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:29

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے صوبے کو امن کا گہوارہ بنائینگے۔دہشت گردوں کے ساتھ جس دلیری سے پختونخوا پولیس فورسز مقابلہ کر کے جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہیں اس پر ان کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں ا س حوالے سے صوابی پولیس نے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی اور اس کا کریڈٹ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مردان محمد سعید وزیر اور ڈی پی او صوابی سجاد خان اور صوابی پولیس کو جاتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز پولیس لائن شاہ منصور میں واقع پولیس ٹریننگ سنٹر میں پولیس در بار اور بعد ازاں ڈی پی او صوابی کے دفتر میں عوام اور جرگوں کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سال2014میں دہشت گردی کے 150واقعات ہوئے تھے جب کہ رواں سال صرف 34واقعات رونما ہو ئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس فورسز کی بہتر حکمت عملی سے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ صوابی کے بھادر پولیس کو سلام پیش کرنے آیا ہوں ڈی پی او صوابی سجاد خان نے ضلع صوابی کی امن قائم کرکے میرے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ ڈی پی او صوابی سجاد خان کی کارکردگی پورے صوبے میں ایک نہایت اچھی مثال ہیں اس کی کمانڈنٹ میں ایسے بہادر پولیس آفیسرز موجود ہیں جو سینہ تھان کر خود کش کے سامنے ہاتھ بہ ہاتھ مقابلہ کرتے ہے ایسے آفیسر جس کا باپ ،بھائی اپنے بہادری سے شہید ہوئے ہیں یہ اس کا بیٹا بھائی ہیں جس نے پرسوں شیوہ گاوں میں دہشت گردوں سے مقابلہ کیا گیا ،ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید خان وزیر اور ڈی پی او صوابی سجاد خان کی موجودگی میں دہشت گرودں کے ساتھ کامیاب مقابلہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کیونکہ ڈی آئی جی مردان ریجن اور ڈی پی او صوابی نے اپنے کمانڈنٹ میں عوام کی بچوں کی جان بھی بچا کر اپنے جان کو خطرے میں ڈال کر نہایت حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کیا ،جس کا نتیجہ دو اہم خطرناک دہشت گرد مارے گئے ، ۔

انہوں نے کہا کہ صوابی میں ایسے پولیس آفسران موجود ہیں جو کسی بھی حالت خودکش حملہ آوار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ہیں ڈی پی او صوابی ایک نہایت اچھا اور ایماندار آفیسر ہے جس کی تعریف اگر کوئی اُس کو 100%مارک دیتا ہے تو میری طرف سے 110%مارک دیتا ہوں اور میں خاص کر ان شیر نوجوان کے لئے ایا ہوں جس نے جان کی بازی لگا کر خود کو زخمی کرکے کامیاب اپریشن کیا گیا اور ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے تمام مکتب فکر اور ڈی آر سی کے ممبران کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی جی پی نے صوابی کے زخمی اہلکاروں کے لئے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کیا جب کہ تقریب سے ڈی آئی جی مردان ریجن محمدسعید وزیر ،ڈی پی او صوابی سجاد خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ضلع صوابی کے عوام کی طرف سے ڈی آ ر سی کے جنرل سیکرٹری میاں غلام محمد باچا ،ایم پی اے شیراز خان ،ممتاز سماجی شحصیات محمد اعجاز باچا اور فیاض علی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کو یوسفزئی قوم کی روایتی پگڑی اور چادر پہنائی اور اغزازی تلوار دیا جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید وزیر اور ڈی پی او صوابی سجاد خان کو شیلڈ دی اور اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوابی پولیس نے مختصر وقت میں صوابی کے امن بحال کرکے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا۔