نارنگ منڈی کوخوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے‘ رانا تنویر حسین

جمعرات 12 مارچ 2015 17:19

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین نے کہاہے کہ نارنگ منڈی کوخوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے، شہرمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاگیاہے ،انشاء اللہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی چوہدری حسا ن ریاض کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رانا تنویر حسین نے کہا کہ محلہ پیربخاری روڑکی ازسرنوتعمیرکاحکم دیااورٹھیکیدار لیاقت علی کوہدایت کی کہ رواں ماہ میں سڑک مکمل کی جائے انہوں نے کہاکہ یونس روڈکی تعمیرکاکام بھی جاری ہے ضمنی الیکشن میں عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کردیئے ہیں واضح رہے کہ شہری حلقوں نے ایل ٹی سی بس کی بحالی پروفاقی وزیرسے اظہارتشکرکیا۔