فیصل آباد،سرگودھا روڈ پر تیزرفتار کار اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو افراد شدید زخمی

گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 3بچوں کا باپ جھلس کر جاں بحق

جمعرات 12 مارچ 2015 17:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سرگودھا روڈ پر تیزرفتار کار اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 3بچوں کا باپ جھلس کر جاں بحق ہو گیا اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق چک نمبر2رام دیوالی کے قریب تیزرفتار کار نے بے قابو ہوکر رکشہ کو ٹکر ماردی جس کی زد میں آکر انیس سالہ محمود ولد ارشد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پروین زوجہ اختر اور غفار ولد اسماعیل کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر مارچری یونٹ منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء کوبتایا گیا کہ لنڈابازار کی ایک دکان میں گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کام جاری تھا جہاں اچانک سلنڈر پھٹ گیا ، جس کی نتیجہ میں 32سالہ عرفان عرف منا بری طرح جھلس گیا تھا ، جسے الائیڈ ہسپتال داخل کر وایا گیا جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، متوفی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :