انڈسٹریل گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کو روکا جائے:وزیر زراعت کی وفاقی حکومت کو سفارش
جمعرات 12 مارچ 2015 17:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے انڈسٹریل گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے کھاد کی انڈسٹری پر برے اثرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ قیمتوں میں تجویزکردہ اضافہ روکا جائے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے وفاقی وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کے نام خط میں سفارش کی ہے کہ انڈسٹریل گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافے کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے تاکہ یوریا کھاد کی قیمتوں کو متوازن رکھا جاسکے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا کسان زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا اوراسے پہلے ہی اپنی چاول اور کپاس کی فصلوں کی درست قیمت نہیں مل سکی۔ ایسے میں اگر یوریا مزید مہنگا ہوا تو کاشتکار شدید معاشی دباوٴ کا شکار ہو گا اور ملکی زرعی شعبہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔(جاری ہے)
وزیر زراعت پنجاب نے وفاقی حکومت سے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی گیس کھاد کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اس کی قیمت میں اضافے سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 200روپے فی بیگ تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے جو خطرے کی گھنٹی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خریف سیزن میں چاول اور کپاس کی بوائی کا وقت قریب ہے اور ایسے میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبر سے کاشتکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان کو پڑوسی ممالک کی نسبت مہنگے زرعی مداخل برداشت کرنا ہوتے ہیں اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ انہیں بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلے کے قابل نہیں چھوڑے گا۔ اسلئے یوریا کھادتیار کرنے والی فیکٹریوں کو انڈسٹریل گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافے سے بچاکر کسان کی ریلیف دیا جائے۔ڈاکٹر فرخ جاوید نیسفارش کی ہے کہ وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کسان کو نئے بوجھ میں مبتلا ہونے سے بچائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.