میا رضا ربانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب،حلف اٹھانے کے بعد قائم مقام صدر بن گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، کسی امید وار نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،میاں رضا ربانی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی صدر ملک کے قائم مقام صدر بن گئے ۔جمعرات کے روز اپوزیشن اور حکومت کے متفقہ امیدوار پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ،رضا ربانی کے مقابلے کسی پارٹی کے امید وار نے بطور چیئرمین سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے مقررہ مدت تک کاغذات جمع نہیں کرائے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین اس وقت آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ، اس طرح چیئرمین سینیٹ رضا ربانی قائم مقام صدر بن گئے،ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری اور پی ٹی آئی کے شبلی فراز اور جہانزیب جمال دینی کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں۔جے یو آئی کے مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے ان کے امیدوارمولانا عبدالغفور حیدری کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔اس سے قبل صبح سینیٹ کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری ہوئی جس میں اسحق ڈار نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے اراکین نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے

متعلقہ عنوان :