سرگودھا، اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالے دو درجن سے زائد دکانداروں کیخلاف مقدمات درج‘

جمعرات 12 مارچ 2015 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالے دو درجن سے زائد دکانداروں کیخلاف مقدمات درج‘ بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر کے سپیشل مجسٹریٹ نے اپنے اپنے علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کاروائی کی گئی دوران کاروائی محمد شبیر‘ شوکت علی‘ وجاہت‘ وقاص‘ محمد اشرف‘ محمد زبیر‘ کامران اشرف‘ فہیم‘ محمد عظیم‘ حاجی شہباز‘ محمد ممتاز‘ محمد فیاض‘ عرفان‘ محمد جمیل‘ شہباز احمد‘ مہر رحمن‘ زاہد علی‘ محمد ریاض‘ شیخ محمد علی‘ مظفر شریف‘ محمد بلال‘ سید نوید احمد اور محمد کامران کیخلاف مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات بھی درج کروادیئے گئے ہیں۔