سرگودھا پولیس کامجرمان اشتہاریوں / عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

جمعرات 12 مارچ 2015 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سرگودھا پولیس کامجرمان اشتہاریوں / عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ مزید14گرفتار ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 11مجرمان اشتہاریوں اور 3 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے عبدالرؤف سکنہ بہاولنگر، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد عادل سکنہ چھاؤنی خواجہ صلاح ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے محمد اشرف سکنہ چک25 جنوبی، تھانہ کڑانہ پولیس نے بلال احمد سکنہ چک54 جنوبی، فرحان افضل سکنہ چک36 جنوبی، سلیمان ، عاطف سکنائے چک34 ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد اکبر ، محمد صفدر سکنائے چک62 شمالی، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فیاض خان سکنہ استقلال آباد ، تھانہ ساجد شہید پولیس نے محمد اقبال سکنہ چک49 شمالی کو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح عدالتی مفروران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے محمد رمضان سکنہ چک99 شمالی، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کامران اور محمد فیاض سکنائے رضا ٹاؤن کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :