سرگودھا پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری ۔ ہیروئن2820 گرام، شراب63 بوتل برآمد۔ 8ملزمان گرفتار

جمعرات 12 مارچ 2015 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سرگودھا پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری ۔ ہیروئن2820 گرام، شراب63 بوتل برآمد۔

(جاری ہے)

8ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد انور سکنہ چک126 جنوبی سے ہیروئن2150گرام، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے محمد اعظم سکنہ ہڈا سے ہیروئن260 گرام، محمد اشرف سکنہ چک25 جنوبی سے ہیروئن290 گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد امتیاز سکنہ اوتیاں سے ہیروئن120 گرام، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے نوید احمد سکنہ منظور حیات کالونی سے شراب20 بوتل، بلال احمد سکنہ ظہور حیات کالونی سے شراب15 بوتل اور تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد انور سکنہ رحمان پورہ سے شراب18 بوتل، خالد اقبال سکنہ حسین پارک سے شراب10 بوتل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :