حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم بھکر کے منسٹریل سٹاف کے پانچ ملازمین کوگریڈ سولہ سے گریڈسترہ میں ترقی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:58

بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم بھکر کے منسٹریل سٹاف کے پانچ ملازمین کوگریڈ سولہ سے گریڈسترہ میں ترقی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بھکرکے رجسٹرار محکمانہ امتحانات حسنین حیدرکھرل،بجٹ آفیسر ڈی ای او سیکنڈری سید علی ذکی،بجٹ آفیسرڈی ای او زنانہ ایلیمنٹری سیدخاورمحمود شاہ،سپریٹنڈنٹ ڈی ای او سیکنڈری ملک کلیم اللہ چھینہ اورسپریٹنڈنٹ ڈی ای او زنانہ ایلیمنٹری غلام حسن خان کوگریڈسولہ سے گریڈ سترہ میں ترقی دے دی گئی ہے جس پرایپکا بھکرنے انھیں ترقی پانے پرمبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :