مسلم کانفرنس کے امیدوار کو چھ کروڑ میں خریدا گیا،فداحسین کیانیا کا انکشاف

جمعرات 12 مارچ 2015 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)مسلم کانفرنس کے امیدوار کو چھ کروڑ میں خریدا گیا،3کروڑ ادا اور تین بقایہ،جیتنے کی صورت میں وزارت ہارنے پر وزیراعظم کا مشیر بنانے کا معاہدہ ہواہے،اس بات کا انکشاف مسلم کانفرنس کے رہنما فداحسین کیانی نے کیا،گزشتہ روز اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرپور حلقہ ایل اے تھری میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں خرید لیاگیا اور ساتھ ان سے یہ معاہدہ بھی کیا گیا کہ اگر وہ جیت گئے تو انہیں وزارت دی جائے گی،ہارنے کی صورت میں انہیں مشیر حکومت بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کو5جماعتوں کے ساتھ مقابلہ ہے،ان کے کارکنان کو بھی خریدہ جارہا ہے،پیپلزپارٹی طاقت اور سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال کر رہی ہے،(ن) لیگ بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی،لیکن آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہے