لاڑکانہ ،دو گروپوں میں تصادم،حساس ادارے کے افسر سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 12 مارچ 2015 16:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)لاڑکانہ میں دو گروپوں میں تصادم سے حساس ادارے کے افسر سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز لاڑکانہ کے علاقے ہوک میں 2گروپوں میں زمین کا تنازع کافی عرصہ سے چل رہا ہے جو گزشتہ روز دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے ،مخالف گروپ نے اسی زمین کے تنازع پرطیش میں آگئے اسلحہ سے مسلح گروہ نے مخالف گروپ اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں گروپوں کے10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں پر حساس ادارے کے افسر سمیت مزید 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ان زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں میں کئی سالوں سے زمین کا تنازع چل رہا ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی