سپریم کورٹ کا کراچی میں سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس میں سندھ پولیس کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی

جمعرات 12 مارچ 2015 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس میں سندھ پولیس کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے اور پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ٹریس ہوچکے ہیں پیش رفت کے حوالے سے کھلی عدالت میں نہیں بتا سکتے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں جس پر عدالت نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے