مردان کی خوبصورتی اور زیبائش میں اضافے کیلئے 20 کروڑ سے زائدکی گرانٹ جاری

جمعرات 12 مارچ 2015 16:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)صوبائی حکومت کیطرف سے ضلع مردان کی خوبصورتی اور زیبائش میں اضافے کیلئے 20 کروڑ سے زائدکی گرانٹ جاری۔ منصوبے کو جون تک مکمل کیا جائے گا۔20 کروڑ سے زائد کایہ خطیر رقم ضلع مردان میں سڑکوں کے ارد گرد فٹ پاتھ، فُٹ پاتھ کے ساتھ پودے ، ٹک شاپ ، سولر لائٹ، عوامی لٹرین، بچوں کو تفریح کے فراہمی کیلئے پلے لینڈ ، باب مردان کے گیٹ کے تعمیر، مختلف جگہوں میں سائن بوڑ لگانے کے مدد میں خرچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے الائیڈ کنسلٹنٹس کے ہمراہ تحصیل تخت بھائی اور مردان کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔جس میں غلہ ڈھیر سے لیکر مقام چوک،رینگ روڈ ،بغدادہ روڈ، بینک روڈ،چارسدہ چوک،پولیس لائن چوک،ملاکنڈ چوک،ہسپتال روڈ ،طورو ہسپتال، گوجر گڑھی ، جھنڈے وغیرہ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار علی مشوانی نے اس موقع پر الائیڈ کنسلٹنٹس اور علاقہ عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف مردان کے اراکین اسمبلی مردان شہر کے خوبصورتی اور ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خان خٹک بھی ضلع مردان کے تعمیر و ترقی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔افتخار علی مشوانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے حکومت ہی ضلع مردان کو ترقی یافتہ ضلع بنائی گی۔اور یہاں کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے ایم پی ایز ، رہنماوں اور اپنے ورکروں کا جیبیں بھرنے کے سواء کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مردان کو پھولوں کا شہر بنا کر دم لینگے