ملائشین ہائی کمشنر اور تھائی لینڈ کے سفیرنے فلیئر انٹر نیشنل میں سٹیٹ آف آرٹ ویزہ کی سہولت کا افتتاح کردیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ملائشین ہائی کمیشنراور تھائی لینڈ کے سفیرنے فلیئر انٹر نیشنل میں سٹیٹ آف آرٹ ویزہ کی سہولت کا افتتاح کیا ہے ملائشین ہائی کمشنر ، داتو ڈاکٹر حسر الثانی مجتباراور تھائی لینڈ کے سفیر ٹوم وٹ جام سن نے اسلام آباد میں فلیئر ویزہ ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ اس سہولت کے تحت ملائشیا جانے والے سیاحوں کو ویزہ کی سہولت ، دیگر دستاویزات کی تیاری اور مزید خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان خدمات کا اعلان اپنے شراکت دار فلیئر انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ ملائشیا کے رسم و رواج اور وہاں کی عوام کے مزاج سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال تقریباً 85,000ہزار سے زائدافراد ملائشیا کی سیر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے پاکستان کی ملائشیا کے کاروبار میں اہمیت ہے۔

پاکستان سے لوگ ملائشیا کے لئے سفر صرف سیر و سیاحت ، چھٹیاں گزارنے اور ہنی مون کے لئے نہیں جاتے بلکہ وہاں کاروبار کی وسعت کے لئے بھی جاتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے سفیر ٹوم وٹ جام سن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دن آسیان کے لئے اہم ہے۔ کیونکہ تھائی لینڈ پاکستانی مسافروں کے لئے آسیانتک رسائی کا ذریعہ ہے۔ ہر سال تقریباً 1000,000مسافر تھائی لینڈ سیر کے لئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک اہم ملک ہے۔ اس موقع پر شہزاد فیصل خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، فلیئر انٹر نیشنل نے بھی تبادلہ خیالات میں حصہ لیا اور کہا کہ ہم نے فلئیر ویزہ ایکسپریکس کی سہولت اس لئے شروع کی کہ ہم ایک ہی چھت کے نیچے اپنے معزز کلائنٹس کو مکمل سفر کی سہولیات کے ساتھ ویزہ کی سہولت بھی فراہم کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کے لئے پاکستان سے ہر ہفتہ 15پروازیں ہیں۔

اس بات کی ضرورت ہے کہ ملائشین ائیر لائن دوبارہ پاکستان سے اپنی پروازیں شروع کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک ، ملائشیا اور تھائی لینڈ ، جغرافیائی اور معاشی اعتبار سے پاکستان کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ فلیئر ویزہ ایکسپریس میں تعلیم یافتہ ، پیشہ ور افراد پچھلے 20سالوں سے اس شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ شعبہ جدید تکنیکی سہولیات و معلومات سے مزین ہیں۔ فلیئر ویزہ درخواست دہندگان کو مکمل اور صحیح معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی راہنمائی بھی کرتا ہے۔ ویزہ درخواستوں کو جمع کروانے اور پاسپورٹ کے حصول کے لئے بھی ان کی راہنمائی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے سفر کی سہولیات کے لئے فلیئر ٹریول مینجمنٹکی ٹیم ان کی مکمل رہنمائی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :