منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ؛اسٹیٹ بنک نے 37ارب روپے فراہم کر دئیے

جمعرات 12 مارچ 2015 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے 37ارب روپے فراہم کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بنک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے ایک روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژی( ٹی) بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی ، خریدے گئے بلز پر شرح سود 8فیصد طے پائی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں نے37ارب 70 کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کی تھیں جو تمام قبول کرلی گئیں

متعلقہ عنوان :