رواں مالی سال جولائی تا فروری؛ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 14 ارب56 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 14 ارب56 کروڑ 70لاکھ ڈالر تک بڑھ گیاہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق برآمدات کا حجم بیاسی کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ سولہ ارب ایک کروڑ تیئس لاکھ ڈالر رہا۔ملکی درآمدات ایک ارب سترہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بڑھ کر تیس ارب اٹھاون کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ دو ارب ڈالر سے زائد کے اضافے سے چودہ ارب چھپین کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :