ایل این جی ٹرمینل آپریٹر نے فلوٹنگ اسٹوریج ری گیسی فکیشن یونٹ کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا
جمعرات 12 مارچ 2015 16:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) مائع قدرتی گیس(ایل این جی) ٹرمینل آپریٹر نے مائع قدرتی گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کے لیے فلوٹنگ اسٹوریج ری گیسی فکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل آپریٹر کے ساتھ حکومت کے معاہدے کا نفاذ ہونے میں 20 روز باقی رہ گئے، معاہدے کے تحت ایل این جی ٹرمینل کو 31 مارچ تک ایل این جی کی درآمد کے لیے دستیاب ہونا ہے، اگر ٹرمینل تیار نہ ہو تو ٹرمینل آپریٹر پر جرمانہ ہوگا، دوسری صورت میں ٹرمینل مکمل ہونے کے باوجود حکومت ایل این جی درآمد نہ کرسکی تو پھر حکومت ٹرمینل آپریٹر کو یومیہ 2 کروڑ 74لاکھ روپے (2لاکھ 72ہزار ڈالر) جرمانہ ادا کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کا مسودہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے تاہم یہ معاہدہ ہونے کے بعد بھی پی ایس او، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی ناردرن گیس کمپنی اور اوگرا کے درمیان ادارہ جاتی معاہدوں میں مزید 7 سے 10روز لگ سکتے ہیں کیونکہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کے بعد پاکستان میں ایل این جی کی ادائیگیوں کا طریقہ کار بھی تیار کرنا ہوگا، اس طرح 10روز کی تاخیر کی صورت میں حکومت کو27کروڑ 74لاکھ روپے تک کا نقصان ہوسکتا ہے، نجی ٹرمینل آپریٹر نے پورٹ قاسم پر ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل مکمل ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ایل این جی کی درآمد کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا، اس لیے حکومت ٹرمینل آپریٹر کو جرمانہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.