انگلینڈ کے آل راوٴنڈرز کرس ووکس اور معین علی انجریز

جمعرات 12 مارچ 2015 16:23

انگلینڈ کے آل راوٴنڈرز کرس ووکس اور معین علی انجریز

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) انگلینڈ کے آل راوٴنڈرز کرس ووکس اور معین علی انجریز کے باعث ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف اپنی ٹیم کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔کرس ووکس کے بائیں پاوٴں میں تکلیف ہے جس کا اندازہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی ہورہا تھا،اس میں انھوں نے ناقابل شکست 42رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آل راوٴنڈر معین علی بھی اسی مقابلے میں باوٴلنگ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے پانچ میں چار میچوں میں شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے۔انگلینڈ کو گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کرکے کوارٹر فائنل کر کے انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے سفر کا اختتام کر دیا تھا۔