فیصل آباد: این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت

جمعرات 12 مارچ 2015 15:51

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل فیصل آباد میں این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 کے 10 پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ پیپرز اور انتخابی کارڈز کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا. این اے 125 میں دھاندلی کی درخواست پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کے خلاف دائر کی تھی.

(جاری ہے)

، عدالت نے دونوں رہنماؤں کے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ جن پولنگ اسٹیشنز کی جانچ پڑتال کروانا چاہتے ہیں خود ہی بتا دیں تاکہ دونوں وکلا کی موجودگی میں ہی بروز منگل 17 مارچ کو پولنگ اسٹیشنز میں موجود ریکارڈ کا معائنہ کیا جائے گا، سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حامد خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے 10 پولنگ اسٹیشنز کی جانچ پڑتال کروانے کا حکم دیا ہے اگر ان میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو حلقے کے تمم پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ کھلوائیں گے جبکہ اس کے بر عکس خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دھاندلی نہیں کی، 10 کی بجائے 100 تھیلے بھی کھلوا لیے جائیں ہمارا دامن صاف ہے کچھ سامنے نہیں آئے گا.

متعلقہ عنوان :