کراچی: نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے افراد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش۔‬‎

جمعرات 12 مارچ 2015 15:26

کراچی: نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے افراد انسداد دہشتگردی عدالت ..

‫کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز کی جانب سے گرفتار کیے گئے 26افراد کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور پیش کیے جانے والے ملزمان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھ رکھی تھیں۔ جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو بھی گرفتار کیے گئے افراد کے ساتھ ہی آنکھوں پر پٹی باندھ کر پیش کیا گیا. عدالت نے سماعت میں عامر خان سمیت 27 افراد کو پی پی او قانون کے تحت 90 روز کے لیے رینجرز ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے. ‬‎