(ن) لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حمزہ شہباز کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 12 مارچ 2015 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات قیادت کو پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر میں کروانے کے حکم کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کریں گے جبکہ رانا ثناء اللہ ، خواجہ احمد حسان ، ملک ندیم کامران، رانا مشہود احمد ، پرویز ملک ، وحید آرائیں ، سعود مجید سمیت 2ایم این اے بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی صوبے کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور جوڑ توڑ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پارٹی قیادت کو پیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے ۔