چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے بلا مقابلہ انتخاب بارے سیاسی جماعتوں کی مفاہمت خوش آئند ہے، اکرم خان درانی

جمعرات 12 مارچ 2015 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے بلا مقابلہ انتخاب کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی مفاہمت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب چیئرمین اچھی ساکھ رکھنے والی شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام پر اتفاق کیا جو خوش آئندہے ، ملک میں پہلی بار اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :