کراچی : ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 15:06

کراچی : ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : گذشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی ہلاکت ہو گئی، وقاص شاہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جناح پارک میں ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد وقاص شااہ کی میت کو جناح پارک کے نزدیکی قبرستان میں سپرد خا ک کیا جائے گا، وقاص شاہ کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ، تاہم وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :