مچھ جیل کوئٹہ میں ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں جاری

جمعرات 12 مارچ 2015 14:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) مچھ جیل کوئٹہ میں ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں جاری ، صولت مرزا کو ڈیتھ سیل منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایم ڈی کراچی الیکٹرک کمپنی شاہد حامد کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے قیدی ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مچھ جیل کوئٹہ میں پھانسی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور صولت مرزا کو ڈیتھ سیل بھی منتقل کردیا گیا ہے جہاں صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی کی سزا دی جائے گی اٹھارہ مارچ کو اپنے اہلخانہ سے ملاقات کرینگے اوروصیت بھی تحریر کرینگے واضح رہے کہ گزشتہ روز صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد ہونے پر جیل حکام نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے 19 مارچ کو سزائے موت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے