لاڑکانہ ،دو گروپوں میں تصادم،4 افراد جاں بحق جبکہ10 افراد شدید زخمی ہوگئے
جمعرات 12 مارچ 2015 14:32
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) لاڑکانہ میں دو گروپوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز لاڑکانہ کے علاقے ہوک میں 2گروپوں میں زمین کا تنازع کافی عرصہ سے چل رہا ہے جو گزشتہ روز دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے ،مخالف گروپ نے اسی زمین کے تنازع پرطیش میں آگئے اسلحہ سے مسلح گروہ نے مخالف گروپ اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں گروپوں کے10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ان زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں میں کئی سالوں سے زمین کا تنازع چل رہا ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.