بین الاقوامی منڈیوں میں چائے کیقیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ کینیا ء میں کم بارشوں اور خشک سالی کی وجہ سے چائے کے باغات تباہ۔ پاکستان میں بھی قیمتوں میں 120روپے فی کلو تک ریکارڈ اضافہ

جمعرات 12 مارچ 2015 14:21

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) چائے کی بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔ کینیا ء میں کم بارشوں اور خشک سالی کی وجہ سے چائے کے باغات تباہ۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چائے کی قیمتوں میں 120روپے فی کلو تک ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ چائے تاجران اور صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ۔ اس سلسلہ میں دنیا میں سب سے زیادہ اور معیاری چائے پیدا کرنے والا ملک کینیاء سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کینیا ء شہر موباسا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارشیں انتہائی کم ہونے کی وجہ سے چائے کے باغات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اور انکی پیداوار غیر معمولی کمی ہونے کی وجہ ڈیڑھ ماہ کے اندر ایک ڈالر 20سینٹ یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق 120روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کینیاء کی چائے خریدنے والے ممالک جن میں بھارت، مصر، برطانیہ، روس ، افغانستان اور پاکستان سر فہرست ہیں میں چائے کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کی وجہ سے مذکورہ ممالک میں قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا جسکی وجہ سے ان ممالک کے چائے کے تاجران اور صارفین پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔

تاہم قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باوجود پاکستان بھر میں چائے پینے والے صارفین میں کوئی کمی نوٹ نہیں کی گئی ۔ موسمیات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیاء میں بارشوں کی اوسط بڑھنے تک چائے کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے قیمتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :