بورے والا ،کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، زمیندارزیادہ سے زیادہ رقبہ پر سبزیاں کاشت کریں،چوہدری نذیر احمد ارائیں

زمینداروں کی رہنمائی کر کے زیادہ سے زیادہ سبزیوں کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، خطاب

جمعرات 12 مارچ 2015 14:08

بورے والا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) محکمہ زراعت بورے والا کی طرف سے چک نمبر259/Ebمیں ٹنل فارمنگ کے سلسلہ میں کاشت کئے گئے نمائشی پلاٹ کھیرا پر یوم کاشتکاران کا انعقادکیا گیا جس میں چوہدری نذیر احمد آرائیں ایم این اے ، سید علیم رضا ضدی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) وہاڑی کلیم نثار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) بورے والا وزراعت آفیسران اور زمینداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر زمینداران سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں ایم این اے نے کہا کاشتکاروں کی خوشحالی ہماری حکومت کا اولین عزم ہے ۔ زمیندار ان سے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سبزیاں کاشت کریں۔ بے موسمی سبزیوں کی کاشت کر کے زمینداران زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔ چوہدری نذیر احمد ارائیں نے مزید کہا کہ ہم محکمہ زراعت (توسیع) کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح زمینداران کی بھی رہنمائی کر کے زیادہ سے زیادہ سبزیوں کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ پروگرام کے بعد انہوں نے چھوٹے کاشتکاروں میں محکمہ زراعت کی طرف سے فروغ پیداکار سبزیات کے تحت رعایتی قیمت پر فراہم کردہ سبزیوں کے پیکٹ تقسیم کر کے موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کا افتتاح بھی کیا اور خود بھی اس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر زراعت آفیسر چوہدری آصف عزیز، چوہدری نواز احمد، طاہر شہزاد بھی موجود تھے۔