بین الاقوامی پلاسٹک پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی نمائش کا فتتاح ہوگیا

جمعرات 12 مارچ 2015 14:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) تین روزہ بین الاقوامی پلاسٹک پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی نمائش کا افتتاح ہوگیا۔14مارچ تک جاری رہنے والی تجارتی نمائش کا اہتمام فیکٹ ایگزیبیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا ہے پلاسٹک پرنٹنگ اور پیکیجنگ پاکستان صنعتی شعبے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو کہ سب سے زیادہ مواقع فراہم کرنیوالی نمائش کے طور پر مانی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ مختلف اداروں کیلئے آپس میں مراسم بڑھانے ، صنعتی ترقی کے جدید طریقے کاروں اور پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی صنعت میں نئی جدت سے متعارف ہونے کا ذریعہ ہے۔ دنیا بھر سے 25ممالک کی 250 زائد ادارے اپنی مشینری اور آلات کو اندرون و بیرون ملک سے آنیوالے 15ہزار خریداروں کو دکھائینگے۔