کنری میں پولیس کی جانب سے دو بیوپاریوں کو حراست میں لئے جانے کے خلاف بیوپاریوں کا مظاہرہ

جمعرات 12 مارچ 2015 13:25

کنری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کنری میں پولیس کی جانب سے دو بیوپاریوں کو حراست میں لئے جانے کے خلاف بیوپاریوں نے مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بوسٹاں روڈ کو ناجائز تجاوزات سے پاک کئے جانے کے بعد بیوپاریوں کی جانب سے دکانوں کے اہر ترازو آویزاں کرنے اور سڑک کنارے ٹرک کھڑے کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر پولیس نے دو بیوپاریوں کو حراست میں لئے جانے کے خلاف مشتعل بیوپاریوں نے تھانے کے سامنے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بیوپاریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تجاوزات آپریشن سے سینکڑوں غریب ٹھیلے، پتھارے والے بیروزگار ہونے سے ا کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، دکانوں کے سامنے ترازو لگانے اور ٹرک کھڑا کرنے سے منع کرکے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شریف بیوپاریوں کی پولیس کے ذریعے تذلیل کررہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر نے رویہ تبدیل نہ کیا تو شہر میں شٹربند ہڑتال کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن عدالتی حکم پر کیا جارہا ہے اگر کوئی دوبارہ تجاوزات قائم کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بعد ازاں بیوپاری رہنماؤں حافظ عبدالحفیظ، لالہ افتخار پٹھان، منیر احمد ودیگر سے مذاکرات کے بعد حراست میں لئے گئے بیوپاریوں کو رہا کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :