تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے

جمعرات 12 مارچ 2015 13:19

تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)گورنمنٹ چوہدری منظور احمد گرلز انٹر سائنس کالج تھاتھی کسگمہ کا اعزاز سال 2014ء میں آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں کالج سکینڈ ائیر کی ہونہار طالبہ سمیعہ عاشق نے آزاد کشمیر بھر میں سے ڈسکس تھرو میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ادارہ کیلئے ٹرافی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ جن میں کسگمہ ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ تصور اقبال، چوہدری محمد شمیم ، چوہدری ارشد رشید ایڈووکیٹ ، مقامی باڈی کے چیئرمین اخلاق نے پرنسپل ادارہ پروفیسر افتخار الدین احمد ضیاء دھریجہ ڈی پی اور دیگر سٹاف کو ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔