وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے،الطاف حسین

جمعرات 12 مارچ 2015 13:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن وقاص علی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ وقاص کی شہادت کے گواہوں میں سینکڑوں مرد ہی نہیں بلکہ ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں جن کے ہاتھوں میں وقاص علی نے دم توڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقاص انتہائی شریف النفس، ملنسار، خوش اخلاق ، خواتین اور بزرگوں کاادب کرنے ، انتہائی شائستہ زبان میں گفتگو کرنیوالا نوجوان تھا ۔ الطاف حسین نے کہاکہ وقاص علی شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نوا زشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان ، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ وقاص علی شاہ کے قتل کا نوٹس لیں ، اس قتل کیخلاف آواز اٹھائیں اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوائیں۔

متعلقہ عنوان :