اسلام آ باد : حکومت اور اپوزیشن میں ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے انتخاب پر اتفاق

جمعرات 12 مارچ 2015 13:07

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : حکومت اور اپوزیشن میں ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مولاناعبد الغفور حیدری کے ناام پر اتفاق ہو گیا جس سلسلے میں حکو مت نے پی ایم پی کے رہنما اسفند یار ولی سے بھی بات چیت کی ہے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے شبلی فراز نے بھی ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے یا نہیں. جبکہ ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے لیے حتمی فیصلہ آج 3 بجے ہو گا.

متعلقہ عنوان :