کوئٹہ : صولت مرزاکی پھانسی کے لیے جلاد مچھ جیل پہنچ گیا،

جمعرات 12 مارچ 2015 12:17

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : سزائے موت کے ملزم صولت مرزا کو پھانسی دینے کے لیے جلاد مچھ جیل پہنچ گیا ہے جہاں عدالت کے احکامات کے مطابق 19 مارچ کو صولت مرزا کو پھانسی دی جائے گی، صولت مرزا کی پھانسی کے لیے تیار کیا جانے والا لباس بھی ان کو زیب تن کروادیا گیا ہے جبکہ جیل کی سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا ہے. اس کے علاوہ جیل فورس اور پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کی سکیورٹی پر متعین کیے گئے ہیں جو جیل کے چاروں اطراف گشت کرتے ہیں ، یاد رہے کی صولت مرزا نے شاہد حامد کو قتل کیا تھا جس پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے صولت مرزا کو سزائے موت کا حکم دیا تھا.