اسلام آباد : سینیٹ انتخابات ، رضا ربانی اور عبد الغفور حیدری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دئے

جمعرات 12 مارچ 2015 11:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : سینیٹ میں رضا ربانی نے چئیر مین سینیٹ جبکہ مولانا عبد الغفور حیدری نے ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ہیں، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال ڈیڑھ بجے تک مکمل کر کے 3 بجے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین سینیٹ کا انتخاب کر لیا جائے گا. جس کے تحت سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے.