کراچی، پولیس کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ، 7 گرفتار

جمعرات 12 مارچ 2015 11:06

کراچی، پولیس کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ، 7 گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقےمواچھ گوٹھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں ایک مبینہ دہشت گرد طور خان ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا ۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے انچارج مظہر مشوانی کا دعویٰ ہے کہ طور خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور وہ خیبر پختونخوا میں تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاؤن کے پاکستان بازار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے دو زخمی کارندوں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ زخمی ملزم ابراہیم اوراسلام کوہسپتال جبکہ نعیم اوررفیع اللہ کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد ، بال بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ادھر لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے 3 کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ریحان ، نبیل اورعذیر کا تعلق گینگ وار کے راشد گروپ سے تھا ۔ گرفتار افراد پر بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ لیاری کے ہی علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :