مونیکا سیلز اور گیبریلا ساباٹنی 25 برس بعد ایک دوسرے کے مدمقابل

جمعرات 12 مارچ 2015 11:01

مونیکا سیلز اور گیبریلا ساباٹنی 25 برس بعد ایک دوسرے کے مدمقابل
نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء )سربیا اور ار جنٹائن کی خواتین ٹینس سٹارز 25سال بعد نمائشی میچ میں آمنے سامنے آگئیں ، دونوں نے 5سیٹ کے طویل مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ نیویارک کے میڈیسن سکوئیر گارڈن میں سربیا کی مونیکا سیلز اور ارجنٹائن کی گبریلا ساباٹنی نمائشی میچ میں مدمقابل ہوئیں ۔ دونوں سٹار کھلاڑیوں نے 1990 میں ورجینیا سلمز چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا ۔

(جاری ہے)

روایتی حریف کھلاڑیوں کو 25 سال بعد ٹینس کورٹ میں آمنے سامنے ہونے کا موقعہ ملا ۔ تین گھنٹے سینتالیس منٹ کے طویل مقابلے میں خواتین سٹارز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔ سربین سیلز نے حریف کھلاڑی کو چھ چار ، پانچ سات ، تین چھ ، چھ چار اور چھ دو سے شکست دی ۔ ڈبلیو ٹی اے ٹینس کی تاریخ میں 1901 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا جب ویمنز ٹینس پلئیرز نے پانچ سیٹ پر مشتمل نمائشی میچ کھیلا ہو ۔