شہر قائد میں دہشت گردی کے روک تھام کیلے موثر اقدمات کرنے کی ضررورت ہے ،سربراہ سنی تحریک بلال سلیم قادری

بدھ 11 مارچ 2015 23:42

کراچی (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے کہا کہ شہر قائدمیں دہشت گردی کے روک تھام کیلے موثر اقدمات کرنے کی ضررورت ہے انہوں نے گذشتہ شب شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے تحت سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کو بدامنی کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے دہشت گرد عوام اور سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اورحکمران سیاسی توڑ جوڑ میں مصروف ہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی کے خاتمہ کا تحیہ کرچکے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور رینجرز کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں اور مفاد پرست سیاستدانوں کو اس کا احساس نہیں دریں اثناسنی تحریک کے زیر اہتما م غازی ممتاز قادری کے حق میں مظاہرہ آج دوپہر 00:2 بجے کراچی پریس کلب پر ہوگا ۔