اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے ماراگیاتھاتوپھر میری بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں ماراگیا؟الطاف حسین
رینجرزکی جانب سے آج جواسلحہ میڈیاکودکھایاگیاہے ہم نے آج تک ایسااسلحہ نہیں دیکھا، نائن زیروکی سیکوریٹی کیلئے جواسلحہ ہے وہ لائسنس والاہے ، اس کے علاوہ جوبھی اسلحہ دکھایاگیاہے اس کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، 19جون1992ء سے اب تک نائن زیروپر سوسے زائدچھاپے مارے گئے ،آخر ہمارے ساتھ ایساسلوک کیوں کیاجارہاہے؟، رینجرزکے افسران کواسلئے اختیاردیاگیاہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ انصاف کریں، نائن زیر وعزیزآباداورحیدرآبادمیں جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں سے خطاب
بدھ 11 مارچ 2015 23:42
کراچی (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو میری شکل پسند نہیں ہے، مجھے خدمت خلق فاونڈیشن تک محدود کردیا جائے، رابطہ کمیٹی اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے۔ایم کیو ایم کسی بھی صورت دہشت گردی برداشت نہیں کرتی، جو لوگ مطلوب تھے ان کو نائن زیرو کو مصیبت میں نہیں ڈالنا چاہیے تھا، مطلوب افراد تھے تو نائن زیرو کے بجائے کسی دوسری جگہ پناہ لے لیتے۔
چھاپے کا ڈرامہ رچانے والوں پر بھی عذاب الہی نازل ہوگا۔ ایم کیو ایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے۔ ملک میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں تو ہوتی ہیں لیکن کسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا جاتا۔ان کے گھر پر 100 سے زائد چھاپے مارے گئے، کیا وہ مسلمان اور پاکستانی نہیں، گھروں میں گھس کر کارکنوں کو اٹھانے کے بعد ان کے کارکنوں کی لاشیں کیوں پھینکی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.