ویسٹ انڈیز کیویوین رچرڈزون ڈیکرکٹ کے بادشاہ قرار،

سچن ٹنڈولکر دوسرے ،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم تیسرے نمبر پر رہے

بدھ 11 مارچ 2015 23:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) کرکٹ کی مشہورویب سائٹ نے ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کو ون ڈے کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا۔ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم تیسرے نمبر پررہے۔

(جاری ہے)

انیس سو اکہترمیں ون ڈے کرکٹ کی شروعات سے ابتک کئی عظیم کرکٹرز نے جنم لیا،کئی ایسے عظیم کھلاڑی گزرے، جن کی شاندار پرفار منس آج بھی شائقین کیدلوں میں گھر کیے ہوئے ہیں،کرکٹ کی سب سے بڑی اورمستند ویب سائٹ پر دنیا کیعظیم ترین ون ڈے کرکٹرکا انتخاب کرکٹ ایکسپرٹس، رائٹرزاورکھلاڑیوں پرمشتمل پچاس رکنی جیوری نے کیا،ویسٹ انڈیز کے آل ٹائم گریٹ سر ویوین رچرڈز ایک سو اناسی پوائنٹس کے ساتھ بازی لے گئے، ارسٹھ پوائنٹس لیتے ہوئے ماسٹربلاسٹرسچن ٹنڈولکردوسرے نمبر پر رہے،سابق پاکستانی فاسٹ باؤلروسیم اکرم صرف دوپوائنٹس کے فرق سے تیسرے بہترین کھلاڑی قرار پائے،آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کی چوتھی اوربھارت کے مہندراسنگھ دھونی کی پانچویں پوزیشن رہی۔

متعلقہ عنوان :