یہ بات خوش آئند ہے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم نے اپنی جماعت میں جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے، صاحبزادہ زبیر

بدھ 11 مارچ 2015 23:32

یہ بات خوش آئند ہے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم نے اپنی جماعت میں جرائم پیشہ ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے نائن زیرو آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پہلی مرتبہ ایم کیو ایم نے اپنی جماعت میں جرائم پیشہ اور دھشت گردوں کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے الطاف حسین نے یہ بیان دے کر کہ اگر کسی سے کوئی غلطی ہوئی تھی تو انہیں ادھر اوھر ہوجانا چاہئے تھا نائن زیرو پر رہ کرپوری قوم کو مصیبت میں نہیں ڈالنا چاہئے تھاالطاف حسین کا یہ بیان جمعیت علماء پاکستان کے دیرانہ موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ ایم کیو ایم کے دھشت گردوں اور ٹارگیٹ کلرکی آماجگاہ بن گئی ہے سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ اس کی تائید کرتا ہے کہ ایم کیو ایم کا عسکری ونگ موجود ہے اب وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائدین اپنی پارٹی کی اصلاح کریں اور اسکو دھشت گردوں سے پاک کریں انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران جو دھشت گرد پکڑے گئے ہیں جن کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے دے چکی ہے ان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلا کر فوری سزادی جائے اور90پر آپریشن کے دوران جو وقاص لڑکا مارا گیا ہے اس کی جوڈیشنل انکوائری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :