پشاور، مشہور ڈیزائنر و سماجی کارکن حمیدہ شاہد اور زاہدہ ظہور نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا
بدھ 11 مارچ 2015 23:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) اسلام آباد کی مشہور ڈیزائنر و سماجی کارکن حمیدہ شاہد اور زاہدہ ظہور نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ اس امر کا باقاعدہ اعلان بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، ان کی اہلیہ اور وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و پی ٹی آئی وومن ونگ کی صوبائی صدر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی موجودگی میں کیا گیا۔
پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے وژن اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں رشوت ستانی و مخصوص تھانہ کلچر کے خاتمے اور پولیس، صحت، تعلیم جیسے اہم شعبوں میں اصلاحات کے علاوہ عوامی حقوق کیلئے صوبائی حکومت کے ٹھوس اقدامات سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی میں نئی شامل ہونے والی خواتین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جو ملک کی تقدیر بدلنے کا حوصلہ، صلاحیت اور وژن رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر خواتین ونگ میں ہمیں نئے پاکستان کی تشکیل کے حوالے سے مثبت سوچ اور وژن رکھنے والی خواتین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح کی دیگر خواتین بھی پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے آکر ملک کے عوام کی خدمت کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حمیدہ شاہد کا تعلق چونکہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے ہے اس لئے وہ اپنے اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے خواتین میں شعور کی بیداری کا اہم کام احسن طریقے سے انجام دے سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.