سندھ حکومت اس چھاپے کے بارے میں حقائق کو چھپا کر دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، ترجمان سندھ ترقی پسند پارٹی

بدھ 11 مارچ 2015 23:20

حیدرآباد(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے ترجمان عاشق سولنگی نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ممنوعہ اسلحہ برآمد کرنے اور صحافی ولی بابر کے قتل میں ملوث مطلوب مجرموں کی گرفتاری پر رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت اس چھاپے کے بارے میں حقائق کو چھپا کر دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ترقی پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت ایم کیو ایم کے مرکز کے بارے میں حقائق کو مسلسل چھپاتی آ رہی ہے ایس ٹی پی نے پہلے ہی واضع کیا تھا کہ بابر غوری کی سرپرستی میں نیٹو کے اسلحہ سے بھرے ہوئے کنٹینر غائب کئے گئے ہیں اور آج رینجرز کے چھاپے کے دوران نیٹو کا اسلحہ برآمد ہونے پر یہ بات حقیقت ثابت ہوئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کے چھاپے کے دوران ہلاک ہونے والے وقاص شاہ کے قتل کے بارے میں حقائق جاننے کے لئے فارنسک تحقیقات کرائی جائے اگر کسی سیاسی دباؤ کے تحت دہشت گردوں کو تحفظ دیا گیا تو سندھ میں امن قائم نہیں ہو سکے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلاتفریق دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انصاف کے تقاضوں کے مطابق کاروائیاں کی جائیں ایس ٹی پی اس کی بھرپور حمایت کرے گی، انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر 1988ء، 2 مئی، 17 اکتوبر، سانحہ بلدیہ ٹاؤن، بولٹن مارکیٹ آتشزدگی اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی نسل پرست گروہ ملوث ہے جس کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :