ایم کیوایم کے سندھ سمیت پاکستان بھر میں موجود تمام دفاتر ، سیکٹرز اور یونٹوں پر چھاپے مارے جائیں جہاں ٹارگٹ کلرزبھتہ خوراورمفرور چھپے ہوئے ہیں، امیر بھنبھرو ،

90پر چھاپے سے واضع ہوگیا ہے کہ رینجرز اور سیکورٹی ادارے منصفانہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں

بدھ 11 مارچ 2015 23:14

حیدرآباد(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کے چےئرمین امیربھنبھرو، مرکزی رہنماء اشرف نوناری اور دلشاد بھٹو نے رینجرز کی طرف سے ایم کیو ایم کے دفتر 90پر چھاپے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے سندھ سمیت پاکستان بھر میں موجود تمام دفاتر ، سیکٹرز اور یونٹوں پر چھاپے مارے جائیں جہاں ٹارگٹ کلرزبھتہ خوراورمفرور چھپے ہوئے ہیں،90پر چھاپے سے واضع ہوگیا ہے کہ رینجرز اور سیکورٹی ادارے منصفانہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے سندھ نیشنل پارٹی مسلسل جدوجہد کررہی ہے کراچی میں برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے ایس این پی نے برطانوی دہشت گرد شہری کے خلاف تاریخی احتجاج کیا،انہوں نے کہا گزشتہ تین دہائیوں سے ایم کیوایم نے دہشت خوف اور قتل کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد کے اردو بولنے والوں کو یرغمال بنارکھا ہے آج الطاف حسین ایک بار پھر مہاجرازم کو ہوادے رہے ہیں متحدہ کو ایک مرتبہ پھرمہاجرقومی موومنٹ بنایا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ اردوبولنے والے ہمارے بھائی ہیں اور سندھ دھرتی کے غیرت مند بیٹے ہیں وہ الطاف حسین کے مگر مچھ کے آنسوؤں کے دکھاوے میں آنے کے بجائے دہشت گردوں سے لاتعلقی ظاہر کریں،انہوں نے کہاکہ اردوبولنے والے سندھی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہیں انہیں سندھ سے کوئی نہیں نکال سکتا،ایس این پی پورے سندھ میں اپنے اردوبولنے والے بھائیوں کی حفاظت کرے گی،انہوں نے کہا کہ 90پر چھاپے کے خلاف متحدہ کی ہڑتال کی کال کو سندھ کے امن پسندعوام نے ناکام بنادیاجس سے واضح ہوگیاہے کہ اب سندھ میں اردوبولنے والے سندھیوں اور قدیم سندھیوں کو کوئی بھی آپس میں نہیں لڑاسکتا،انہوں نے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیوایم سمیت تمام تنظیموں کے دہشت گردونگز ختم کرائیں،انہوں نے عسکری اداروں کو یقین دلایا اگر دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کیخلاف حقیقی اور منصفانہ کاروائی کی جائے تو سندھ نیشنل پارٹی اس عمل کی بھرپورحمایت کرے گی۔